چیف جسٹس اور آرمی چیف عدل کو نافذ کرنے میں تاخیرنہ کریں ۔ مفتی عمیر محمود صدیقی

اسٹینڈرڈ

بلوچستان کی حالت زار،سندھ میں بھارتی ایجنٹس کی مداخلت،سرحد میں جنگ،پنجاب میں دشمن کا زور،دارالحکومت میں سازشیں،علماء غافل،حکمران عیاش و غدار،میڈیا آوارہ،عدالتیں عدل سے دور،اور عوام ذہنی اور جسمانی عیاشی میں مبتلا،جان ،مال،عزت و آبرو ٖ غیرمحفوظ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا ڈرون حملوں میں مرنے والے مسلمان ،پاکستانی یا انسان نہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟اگر ہم ان کی حفاظت نہیں کر سکتے تو دشمن کا آلہ کار بننے کا انہیں طعنہ کیوں دیتے ہیں؟؟؟؟؟؟

فوج ۔۔۔۔انتظار۔۔۔انتظار۔۔۔انتظار۔۔۔۔۔۔

قرآن و سنت اور قوموں کے عروج و زوال کا مطالعہ یہ بتاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی سنت کبھی تبدیل و تحویل نہیں ہوتی۔ پاکستان صالح علیہ السلام کی اونٹنی ہے تو یاد رکھیں کہ اسے قتل کر دیا گیا تھا۔اللہ رب العزت نے اس جرم کی سزا میں قوم صالح علیہ السلام پر اپنا عذاب نازل فرمایا۔۔۔۔۔۔۔

جب بغداد تاخت و تاراج ہو سکتا ہے،ہسپانیہ اہل اسلام کے خون سے نہا سکتا ہے،مشرقی پاکستان الگ ہو سکتا ہے تو مغربی پاکستان بھی محض باتوں سے مامون و محفوظ نہیں رہ سکتا۔جن لوگوں کو اللہ نے قدرت و استطاعت عطا فرمائی ہے اگر انہوں نے اس موقع پر اپنا مثبت کردار ادا نہ کیا تو یاد رکھیں کہ اللہ تعالیٰ کے حضور سب گناہ گار ہوں گے۔ کیونکہ ہمارے فوجی جرنیلوں اور سیاستدانوں کے نزدیک ایک عام پاکستانی مسلمان اور "بڑے آدمی”کی جان برابر نہیں ہے اسی لیے انہیں کتوں اور بلیوں کی طرح مرنے والے دوسرے پاکستانیوں پر اتنا افسوس نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر دریا کے کنارے ایک کتا بھی مرتا ہے تو اس پر میں مسوول ہوں۔۔۔۔۔۔تو کیا ہماری فوجی ۔۔۔۔۔حکمران۔۔۔۔۔۔۔سیاستدان۔۔۔۔۔۔اور ججز۔۔۔ اللہ کے ہاں ۔۔۔۔۔ان سے سوال نہ کیا جائے گا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:تم میں سے ہر ایک چرواہا ہے اور اس سے اس کی رعیت کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔۔۔۔۔

ہمیں آمریت،جمہوریت نہیں اسلام چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن ہماری عملی زندگی اس کا نکار کرتی ہے۔۔۔۔

مایوسی کفر ہے لیکن چیف جسٹس عدل کرنے میں اور آرمی چیف عدل کو نافذ کرنے میں اتنی تاخیر نہ کر دیں کہ معصوم لوگ ان سے مایوس ہو کر آسمان کی طرف دیکھنے لگیں۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ تباہی کے کنارے پر پہنچ کر ہم مصر،عراق ،لیبیا،افغانستان وغیرہ سے سبق حاصل کرنے کے بجائے اپنے انجام سے غافل بے حیائی،بے غیرتی، اور بے شرمی میں ڈوبتے چلے جارہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔میڈیا دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اگر اللہ کی رحمت شامل حال نہ ہوئی تو ہماری نئی نسل ذہنی ارتداد کا مکمل طور پر شکار ہو جائے گی اور عملا اس قدر دین سے دورہوں گے کہ شیطان بھی ان کی شاگردی پر نازاں ہو گا۔۔۔۔۔۔۔

دشمن کا اپنا منصوبہ ہے لیکن میرے رب کا اپنا منصوبہ ہے۔۔۔۔۔۔۔ دعا کریں کہ اللہ ہمیں اپنے منصوبے میں شامل فرمائے آمین۔

اللہ رب العزت پاکستان کی حفاظت فرمائے آمین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی طرف رجوع کریں ورنہ یاد رکھیں کہ قوموں کے عروج و زوال میں اللہ کا قانون کبھی تبدیل نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔

وَلَوْ يُؤَاخِذُ اللَّهُ النَّاسَ بِظُلْمِهِم مَّا تَرَكَ عَلَيْهَا مِن دَابَّةٍ وَلَٰكِن يُؤَخِّرُهُمْ إِلَىٰ أَجَلٍ مُّسَمًّى ۖ فَإِذَا جَاءَ أَجَلُهُمْ لَا يَسْتَأْخِرُونَ سَاعَةً ۖ وَلَا يَسْتَقْدِمُونَ [١٦:٦١]

اور اگر اللہ لوگوں کو ان کے ظلم کے عوض (فوراً) پکڑ لیا کرتا تو اس (زمین) پر کسی جاندار کو نہ چھوڑتا لیکن وہ انہیں مقررہ میعاد تک مہلت دیتا ہے، پھر جب ان کا مقرر وقت آپہنچتا ہے تو وہ نہ ایک گھڑی پیچھے ہو سکتے ہیں اور نہ آگے بڑھ سکتے ہیں۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s