ایک سِکھ شاعر کا عشقِ رسولِ اکرم ﷺ اور عشقِ اہلِ بیت اطہار

معیاری

Mohammad [sm] rahmat

ہم مسلمان اس بے بہا نعمت اور احسانِ عظیم جو اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ ﷺ کی صورت میں ہم پر کیا ہے ، اس سے کس درجے بے بہرہ ہیں، اس کا احساس کبھی غیر مسلم بھی ہميں کرواتے ہیں۔ اللہ کریم تمام مسلمانوں کو عشقِ رسول  ﷺ اور عشقِ اہلِ بیت رسول ؐ نصیب فرمائے۔ آمین

ملاحظہ کیجیے ایک سکھ شاعر کی ثنا ء رسول ؐ اور منقبتِ علی کرم اللہ وجہہ

ثناءِ رسولِ اکرم ﷺ

ہم کسی دین سے ہوں، قائلِ کردار تو ہیں
ہم ثناء خواںِ شہِ حیدرِ کرارؐ تو ہیں
نام لیوا ہیں محمدؐ کے پرستار تو ہیں
یعنی مجبور بہ احمد مختار تو ہیں
عشق ہو جائے کسی سے، کوئی چارہ تو نہیں
صرف مسلم کا محمدؐ پہ اجارہ تو نہیں
میری نظروں میں تو اسلام محبت کا ہے نام
امن کا، آشتی کا مہر و مروت کا ہے نام
وسعت قلب کا ، اخلاص و اخوت کا ہے نام
تختہِ دار پہ بھی حق و صداقت کا ہے نام
میرا اسلام نِگہ و نام میں ہے، بد نام نہیں
بات اتنی ہے کہ اب عام یہ اسلام نہیں

حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے لیے منقبت

تُو تو ہر دین کے، ہر دور کے انسان کا ہے
کم کبھی بھی تیری توقیر نہ ہونے دیں گے
ہم سلامت ہیں زمانے میں تو انشاء اللہ
تجھ کو اک قوم کی جاگیر نہ ہونے دیں گے

امام الشہداء امام حسین  ؑ کے بارے میں

زندہ اسلام کو کیا تُو نے
حق و باطل دِکھا دیا تُو نے
جی کے مرنا تو سب کو آتا تھا
مر کے جینا سِکھا دِیا تُو نے

لب پہ اے شاہِ شہیداں ؑتیرا نام آتا ہے
سامنے ساقیِ کوثرؐ لیے جام آتا ہے
مجھ کو بھی اپنی غلامی کا شرف دے دیجیو
کھوٹا سِکہ بھی تو آخر کبھی کام آتا ہے

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s