قائدِاعظم محمد علی جناح کی پاکستانیوں کو نہایت اہم نصیحت

اسٹینڈرڈ

اکتوبر ۱۹۴۷ اور مارچ ۱۹۴۸میں  قائدِاعظم محمد علی جناح کے  قوم سے خطابات سے اقتباس۔
ان الفاظ کو قائدِاعظم کی آخری وصیت سمجھ کر ان پر عمل کرنا ہر پاکستانی پر فرض ہے۔ شدید علالت میں بھی انہوں نے اپنی ذمہ داری نبھائی۔
اب یہ ہماری ذمہ داری ہےکے تن، من، دھن سے اپنے ملک کے لیے کام کریں۔

قائدِاعظم محمد علی جناح

قائدِاعظم محمد علی جناح

قائدِ اعظم کا خطاب

ہم لوگوں کو بنگالی،پنجابی، سندھی قومیتوں سے بالا تر ہو کر سوچناہے۔
یہ صرف اکائیوں کے نام ہیں، صوبے ہیں۔ میں آپ سے یہ سوال کرتا ہوں کہ کیا آپ وہ سبق بھول گئے ہیں جو اسلام نے ہمیں ۱۳ صدیاں پہلے پڑھایا تھا؟
مجھے یقین ہے کہ آپ میری اس بات سے اتفاق کریں گے کہ آپ جو کچھ بھی ہیں، جو کوئی بھی ہیں، سب سے پہلے آپ ایک مسلمان ہیں۔
آپ نے اپنے لیے ایک وسیع علاقہ حاصل کیا ہے، اور آپ ہی اس کے مالک ہیں۔ یہ کسی پنجابی، بنگالی یا سندھی کا علاقہ نہیں ہے، یہ آپ سب کی ملکیت ہے۔
آپ کے پاس آپ کی مرکزی حکومت موجود ہے جہاں ہر صوبے اور اکائی کو نمائندگی حاصل ہے۔
اگر آپ بحیثیت قوم ترقی کرنا چاہتے ہیں تو خدا کے لیے آپ کو صوبایت کے زہرِقاتل سے بچنا ہو گا۔
یہ صرف آپ کے جذبات نہیں ہیں بلکہ جب آپ یہ کہتے ہیں کہ پاکستان کی بنیاد خالصتاً معاشی انصاف اور اسلامی سوشلزم پر ہو گی تو آپ لاکھوں مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہیں ، ہمیں کسی اور ازم کی ضرورت نہیں۔
اخوت، بھائی چارہ اور مساوات ہمارے مذہب اور تہذيب و تمدن کے بنیادی اصول ہیں۔
ہم نے پاکستان کے لیے اس لیے جدوجہد کی کیوں کہ اس بات کا اندیشہ تھا کہ برِصغیر میں مسلمانوں کو ان بنیادی انسانی حقوق سے محروم کر دیا جائے گا۔
الغرض پاکستان کے لیے جدوجہد کی کہانی اور حصول، ان عظیم انسانی اصولوں  کے لیےجدو جہد کی کہانی ہے جن کو بہت کشمکش اور مشکلات کے بعد حاصل کیاگیا۔
آیئے ہم سب مل کر پاکستانی قوم کی تعمیر نو کو پا یہءتکمیل  تک پہنچائیں۔
اب وقت ہے کہ ہر مسلمان اس موقع کا فائدہ اٹھائے اور قوم کے لیے قربانی میں اپنا حصہ شامل کرےاور بےلوث ہو کرمسلسل ملک کی خدمت کرے۔
تاکہ پاکستان کو دنیا کی عظیم ترین قوموں میں شمار کیا جائے۔
پاکستان ایک مصدقہ حقیقت ہے اور یہ ہمیشہ قائم رہےگا۔

انشاءاللہ

Advertisements

4 responses »

  1. jis ka naam hi Muhammad Ali ho wo non muslim kaisy ho sakta hai
    جس کا نام ہی محمّد علی ہو وو غیر مسلم کیسے ہو سکتا ہے یہ سب تو غدّار ہیں پاکستان کےقا ید کو غیر مسلم کہنے والے

  2. آیئے ہم سب مل کر سر زيد حامد کی رھبری ميں قائد اعظم محمد علی جناح کے آن تمام احکامات و خواھشات کا احترام بجا لاتے ھوۓ اپنے پيارے پاکستان کی تعمیر نو کريں آور تکمیل پاکستان ميں بھر پور حصہ ليں تاکہ ھم اپنی نيئ نسل کو اس مقام پر پہنچائیں جس کا خواب علامہ ڈاکٹر سر محمد اقبال و محمد علی جناح نے ديکھا آور امت ِ محمدی کا وہی مقام اسے واپس دلائيں جو ہمارے غدار حکمرانوں نے ھم سے چھين ليا جب حق مانگنے سے نہ ملے تو اسے چھين کر لينے کا بھی حق ھوتا ھے ، آئيۓ ھم ان ظالموں سے اپنا حق چھين ليں ۔ يہ جرآت صرف آور صرف ايک مرد قلندر ھی کر سکتا ھے، جس کی قلندرانہ اداؤں ميں سکندرانہ جلال ھو ۔ جو بے لوث خدمت گزار ھو ، اللہ آور اسکے حبيب صلی اللہ عليہ و سلم کا سپاھی، آور امت ِ محمدی کا سپاء سالار ھو ، ، سر پر کفن باندھے ميدان ميں بے خوف و خطر کود پڑے، جو ھر فن مولا ھو، جس نے يہ واجب الادا قرض / امانت اس کے مستحقين کو لوٹانے کا عزم کر رکھا ھو۔ ، عشق محمدی ميں غرق ھو ، جس سے يہود و نصاری کانپتے ھوں ۔
    إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَن تُؤَدُّواْ الأَمَانَاتِ إِلَى أَهْلِهَا وَإِذَا حَكَمْتُم بَيْنَ النَّاسِ أَن تَحْكُمُواْ بِالْعَدْلِ إِنَّ اللَّهَ نِعِمَّا يَعِظُكُم بِهِ إِنَّ اللَّهَ كَانَ سَمِيعًا بَصِيرًا
    بیشک اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں انہی لوگوں کے سپرد کرو جو ان کے اہل ہیں، اور جب تم لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو تو عدل کے ساتھ فیصلہ کیا کرو، بیشک اللہ تمہیں کیا ہی اچھی نصیحت فرماتا ہے، بیشک اللہ خوب سننے والا خوب دیکھنے والا ہےo

    بے خطر کود پڑا آتش نمرود ميں عشق

    کرنے کا وقت ھے ہر پاکستانی مسلمان کو اس موقع کا فائدہ اٹھانے ھوۓ اور قوم کے لیے قربانی دينے میں اپنا حصہ شامل
    يہ (تکميل پاکستان) ھم سب پر بلکل اسی طرح واجب ھے جس طرح ہمارے اباؤ اجداد نے قيام پاکستان کو خود پر لازم کر ليا تھا آئيۓ ھم آج عہد کريں کہ اس فريضہ کی ادائيگي ميں کسی قسم کی کوتاھی نہيں کريں گيں

    وہ سَحر جس سے لرزتا ھے شبستان ِ وجود
    ھوتی ھے بندہء مومن کی آذاں سے پيد ا

    تاکہ آئيۓ ھم پاکستان کو دنیا کی عظیم ترین قوموں میں شمار کرنے ميں اپنے عظيم رہنما سر زيد حامد کے ساتھ قدم بہ قدم چليں آور يہ ثابت کر ديں کہ ہمارا پياراپاکستان ايک ايسی سچی حقيقت ھے جو ہميشہ قائم و دائم رہنے کے ليۓ ھی معرض وجود ميں آئي ۔ آمین ثم آمين

    ھے وہی تيرے زمانے کا امام ِ برحق
    جو تجھے حاضر و موجود سے بيزار کرے
    موت کے آئينے ميں تجھہ کو دکھا کر رخ ِ دوست
    زندگي تيرے ليۓ آور بھی دشوار کرے
    دے کے احساس ِ زياں تيرا لہُو گرما دے
    فقر کی سان چڑھا کر تجھے تلوار کرے
    فتنہ~ ملت ِ بيضا ھے امامت ا ُ س کی
    جو مسلماں کو سلاطيں کا پرستار کرے

    قا

  3. ماشااللہ ، ایک انتہایی نادر تحفہ جو اس قوم کے لئے ایک مشل راہ ہے . اپنے جذبات اس تحریر اور اس خوبصورت ویڈیو کو دیکھنے کے بعد لفظوں میں بیان کرنا نا ممکن ہےمجھے فخر ہے کے میں پاکستانی ہوں. الله آپکو خوش رکھے ، امین

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s